22 جولائی، 2024، 6:23 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85545930
T T
0 Persons

لیبلز

 ترجمان پاک فوج: اسرائيلی جرائم قتل عام اور نسل کشی کے عین مصداق ہیں

اسلام آباد – ارنا – پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم فلسطینی عوام کی نسل کشی کے کھلے مصداق ہیں اور ہم فلسطینیوں  کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ارنا نے پی ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان جنرل احمد شریف نے  راولپنڈی میں آرمی ہیڈکوارٹر میں  پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اورفوج فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کی مذمت میں ہم آواز اور متحد ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حکومت کے جرائم فلسطینیوں کی  نسل کشی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہیں اور ہم اس کو نا قابل توجیہ سمجھتے ہیں۔   

پاکستانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اب تک غزہ کے مظلوم عوام کے لئے کئی امدادی کھیپیں روانہ کی جاچکی ہیں۔  

انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت میں پاکستان نے بہت مضبوط موقف اختیار کیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے بھی بارہا ٹھوس موقف اختیار کرتے ہوئے غزہ کے تعلق سے مغرب کی ریا کاری کی مذمت کی ہے۔

 پاکستانی فوج کے ترجمان نے اس پریس کانفرنس کے ایک اور حصے میں کہا کہ رواں عیسوی سال کے آغاز سے اب تک پاکستانی فوج اور  انٹلیجنس سروس نے 22 ہزار 409  آپریشنوں میں 398 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ۔

 انھوں نے بتایا کہ ان کارروائیوں میں پاکستانی فوج کے  137 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .